Live Updates

اسلام آباد:محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا

حکومت ان کے مطالبات پر غور کر رہی 10روزمیں ینگ ڈاکٹرز کے معاملات حل ہو جائیں گے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی محکمہ صحت کو ہدایت

پیر 19 جون 2017 21:16

اسلام آباد:محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غور کر رہی 10روزمیں ینگ ڈاکٹرز کے معاملات حل ہو جائیں گے۔

خط میں ان کے مسائل اور ان کے مجوزہ حل بھی مانگ لیئے گئے ہیں۔ مطالبا ت کی فہر ست ملنے کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ ینگ ڈاکٹرز سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کر ے گی تاہم ینگ ڈاکٹرز کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانی ہو گی کہ کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ہڑتال نہیں کر یں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات