اٹک، 14جولائی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق جلسہ سے خطاب کریں گے ، اقبال خان

سلام ہی دین فطرت ہے ایک انسان ٹھیک ہو جائے تو پورا معاشرہ امن کا گہوارہ بن جاتا ہے،رہنما جماعت اسلامی

پیر 19 جون 2017 21:13

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) اسلام ہی دین فطرت ہے اجتماعیت خواہ جتنی بڑی ہو اس کی اکائی آخر ایک فرد ہی ہے ایک انسان ٹھیک ہو جائے تو پورا معاشرہ امن کا گہوارہ بن جاتا ہے جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ کے لیے اول روز سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے 14جولائی اٹک میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق فقید المثال جلسہ سے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر ضلع اقبال خان نے جامع مسجد دارلسلام کالونی میں شرکائے اعتکاف اور بعد ازاں جماعت اسلامی کی برادر تنظیموں کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمرہ ضلعی سیکرٹری میاں محمد جنید اور سید ثناء اللہ بخاری بھی تھے اقبال خان نے کہا کہ شیطان انسان کا بھیڑیا ہے اور بھیڑیا اسی وقت نقصان پہنچاتا ہے جب کوئی اجتماعیت سے کٹ جائے اس لیے اسلام سب سے زیادہ زور اجتماعیت پر دیتا ہے اور تفرقے سے منع کرتا ہے اس وقت اسلام ریاستی لحاظ سے مغلوب ہے مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ غلبہ اسلام کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق جدو جہد کریں تا کہ اللہ کا دین غالب ہو برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق کا اٹک میں جلسہ عام مثال ہو گا ضلع بھر سے ارکان و کارکنان اور ممبران ہزاروں کی تعداد شریک ہونگے جلسہ عام ایک کامیابی کی نوید ثابت ہوگا اٹک آمد پر سراج الحق کا فقید المثال استقبال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔