صوبائی وزیراعلیٰ اورپوری کابیہ کی 2سالہ کارکرددگی دیکھ کر یہ صاف نظر آرہا ہے ،عنقریب گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا نام و نشان مٹنے ولاہے

سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی بلاول ورکرز آرگنائزیشن گلگت بلتستان ضیاء الرحمن قریشی کا بیان

پیر 19 جون 2017 21:10

صوبائی وزیراعلیٰ  اورپوری کابیہ کی 2سالہ کارکرددگی دیکھ کر یہ صاف نظر ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن اور اسکی پوری صوبائی کابیہ کی 2سالہ کارکرددگی دیکھ کر یہ صاف نظر آرہا ہے کہ عنقریب گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا نام و نشان مٹنے ولاہے ،وزیراعلیٰ اور اس کے وزراء عوام سے بار برا جھوٹ بول کر اپنے مقدس عہدے کی توہین کررہے ہیں۔وہ بروز پیر ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی بلاول ورکرز آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات ضیاء الرحمن قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر جمیل احمد ،نائب صدر بشیر احمد ،سعدیہ دانش اور دیگر صوبائی قیادت کی انتھک محنت سے پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت بن کر ابھر رہے ۔پیپلزپارٹی بی ڈبلیو او جی بی اپنے صوبائی کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔سیکریٹری اطلاعات بی ڈبیلو او جی بی نے کہا کہ صوبائی بجٹ عوام کی حالت زار میں بہتر ی کے لئے نہیں بلکہ حکمرانوں کی عیاشی پر خرچ ہونا ہے جو انتہائی شرم ناک عمل ہوگا ۔یہ بجٹ وزیراعلیٰ وزیراء اور ان کے چیلوں پر خرچ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :