سکردو ، سی آئی اے پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی نے نقد انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کر دیا

پیر 19 جون 2017 21:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سی آئی اے پولیس کی شاندار کاروائی ،ایس ایس پیسکردو نے نقد انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے گزشتہ روز ایک کامیاب کاروائی کر تے ہوئے سکردو اور گانچھے سے تعلق رکھنے والے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا اور ان سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی تھی جس پر ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن خان نے اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے نقد پانچ پانچ ہزار روپے اور کارکردگی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن خان نے اپنی تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں کیخلاف زمین تنگ کرنے کا جو اعلان کیا تھا اس کے تحت کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور پولیس انتہائی متحرک ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :