شاہرائوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری شہریوں کی زندگیوں میںسفری آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردارکی حامل ہے،شہری زندگی کی روانی کیلئے شاہرائوں کی ترقی بہت ضروری ہے ،انفراسٹرکچر کو ٹریفک کی ضرورت کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے،

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا اجلاس سے خطاب

پیر 19 جون 2017 21:10

شاہرائوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری شہریوں کی زندگیوں میںسفری آسانیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ شاہرائوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری شہریوں کی زندگیوں میںسفری آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردارکی حامل ہے،شہری زندگی کی روانی کے لیے شاہرائوں کی ترقی اور بہتری بہت ضروری ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی شاہرائوں کے انفراسٹرکچر کو ٹریفک کی ضرورت کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے۔

موجودہ شاہرائوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔بروز پیر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدارت کے دوران خطاب کررہے تے ۔اجلاس میں مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس ڈویژن V- کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعلقہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ہدایت کی کہ شاہرائوں کی بہتری کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔

انہوں نے متعلقہ شعبوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران میئر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ روڈ ڈویژنV- نے نیسکام سے آئی جے پی روڈ سیکٹر I-11 تک شاہرائوں کی مرمت اور ترقیاتی کام مکمل کر لیا ہے جبکہ سیکٹر H-10 پر بیرونی انفراسٹرکچر کے تعمیراتی کام کو 95%مکمل کر لیا ہے جبکہ باقی کام کی تکمیل کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سیکٹر I-11/1 میں کچی آبادی کے انخلاء کے بعد روڈ انفراسٹرکچر کا 80% کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ باقیماندہ کام کو بھی مقرر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچا نے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ماہ مئی کے دوران سیکٹر I-14 میں جی ٹی روڈ سے حج کمپلیکس تک رابطہ سڑک کی بحالی کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر I-16 میں 03 وی آرز کی تعمیر کا کام 95% مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے کے مطابق باقی کام کی تکمیل کے لیے کام تیزی سے جاری ہے جو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح سیکٹر I-16 کے سروس روڈ(سائوتھ) کی تعمیر کے باقی حصے کا کام بھی گذشتہ ماہ مکمل ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :