الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کیخلاف زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست خارج کر دی

زمینوں پر قبضہ کا معاملہ سول عدالت کا ہے، درخواست الیکشن کمیشن میں نہیں مجاز فورم پر دائرکی جائے،جسٹس سردار محمد رضا

پیر 19 جون 2017 21:02

الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کیخلاف زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست خارج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر سیّد خورشید شاہ کیخلاف زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو درخواست کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ کا معاملہ سول عدالت کا ہے، درخواست الیکشن کمیشن میں نہیں بلکہ مجاز فورم پر دائرکی جائے۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے اپوزیشن لیڈرکے خلاف درخواست مسترد کی ہے۔ سکھر کے شہری عبدالغفار نے خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضہ کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔