این اے 20 میں سڑکوں کی پختگی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ، بہت جلد منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا ،ْ سر دار یوسف

پیر 19 جون 2017 21:02

این اے 20 میں سڑکوں کی پختگی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ، ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ این اے 20 میں سڑکوں کی پختگی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں، بہت جلد منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا، پانی و بجلی کیلئے فنڈ مختص کر دیئے گئے ہیں،95 فیصد بجلی کے کام مکمل ہو چکے ہیں۔ وہ گذشتہ روز ضلعی ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کے ہمراہ جالگلی گائوں کے دورہ کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران وفاقی وزیر نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 20 میں سڑکوں کی پختگی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں، بہت جلد منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا، پانی و بجلی کیلئے فنڈ مختص کر دیئے گئے ہیں،95 فیصد بجلی کے کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی رہنے والے علاقوں کو بجلی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ضلع ناظم اعلیٰ سردار سید غلام نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں ضلع کے عوام کیلئے صرف کر رکھی ہیں، کئی منصوبوں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔