صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے،پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں بھی داخلے کے حوالے سے میرٹ پالیسی پر عمل کرنا ہوگا،میں نے آج تک میرٹ پالیسی کی خلاف ورزی کی اور نہ کسی کو کرنے دی ہے،شہبازشریف

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے باہمی مشاورت سے اقدامات کیلئے مناسب لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت متعلقہ ادارے مکمل بااختیار ہیں، انہیں ا پنے فرائض تندہی سے ادا کرنا ہیں، انکے موثر اقدامات کا خیر مقدم کیا جائیگا طبی شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کمی دور کرنے کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائیگا ، محکمہ صحت پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں،صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر طرح کے وسائل دونگا، دکھی انسانیت کی خدمت میں جو سکون ملتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،شعبہ طب سے وابستہ افراد جذبے کیساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں، وائرل امراض کی روک تھام کیلئے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے شاندار پلان پیش کیا ہے، اس پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب

پیر 19 جون 2017 20:53

صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے،پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا ،جس میں شعبہ صحت میں اصلاحات اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے جاری پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے،پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں بھی داخلے کے حوالے سے میرٹ پالیسی پر عمل کرنا ہوگا،میں نے آج تک میرٹ پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے او رنہ کسی کو کرنے دی ہے،میڈیکل کے شعبہ میں معیار کو بہتر بنانے کے لئے میرٹ ہی واحد راستہ ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے اقدامات تجویز کئے جائیں اورانہیں ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے مناسب لائحہ عمل طے کیاجائے،وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجو ں کی انسپکشن تھرڈ پارٹی کے ذریعے کرائی جائی-انہوںنے کہاکہ ہم نے سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کرنا ہے،متعلقہ ادارے او رمحکمے مکمل بااختیار ہیں اور انہیں ا پنے فرائض تندہی سے ادا کرنا ہیں اور مسائل حل کرنے کے لئے ان کی جانب سے موثر اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا، طبی شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کمی دور کرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائے گا اور اس ضمن میں محکمہ صحت پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائے، میڈیکل ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا- ہم نے ذمہ داری نبھانی ہے اور عوام کو جواب دینا ہے، پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں-صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے ہر طرح کے وسائل دوں گا-اپنا پیٹ کاٹ کر بھی فنڈز فراہم کریںگے تاہم اس ضمن میں مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی بنانا ہوگا اور صحت عامہ کی سہولتوں کے لئے مختص کردہ وسائل کی ایک ایک پائی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچنا چاہیی-انہوںنے کہاکہ میڈیکل کے امتحانات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کی جائیں اور اس ضمن میں وزیراعلی نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہی-انہوںنے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں جو سکون ملتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،اس لئے متعلقہ ادارے او رشعبہ طب سے وابستہ افراد محنت اور جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں-انہوںنے کہاکہ وائرل امراض کی روک تھام کے لئے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے شاندار پلان پیش کیا ہے اور اس پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائی-وائرل امراض کی روک تھام کے حوالے سے انسداد ڈینگی کے ماڈل سے فائدہ ا ٹھایا جائی-صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، ایم پی اے مختار احمد بھرت،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، طبی ماہرین اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-

متعلقہ عنوان :