راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے پرپاکستان سے کئی باربات کی ہے‘ایرانی سفیر

،یقین ہے اس معاملے سے متعلق پاکستان جلددرست اوراچھافیصلہ کرے گا‘ قطر تنازع کا تمام ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنا چاہیے کسی دوسرے ملک کی خطے میں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں‘ قطرکے معاملے پرسعودی عرب ایران پر محض الزام تراشی کر رہا ہے‘گفتگو

پیر 19 جون 2017 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے پرپاکستان سے کئی باربات کی ہے یقین ہے اس معاملے سے متعلق پاکستان جلددرست اوراچھافیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ قطر تنازع کا تمام ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنا چاہیے کسی دوسرے ملک کی خطے میں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ خطے میں نیا تنازع بیرونی طاقت کی مداخلت کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطرکے معاملے پرسعودی عرب ایران پر محض الزام تراشی کر رہا ہے حالانکہ ایران نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے کہ تنازع کا حل مذاکرات سے نکالا جائے۔پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم رکن ہے اورقطر معاملے میں پاکستان بطور ثالث ایک اہم کردارادا کر سکتا ہے۔