قومی ٹیم کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے ، آتشبازی ظاہر کرتی ہے کہ کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

پیر 19 جون 2017 20:52

قومی ٹیم کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے ، آتشبازی ظاہر کرتی ہے کہ کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے تحریک آزادی دبائی نہیں جا سکتی وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو آزادی نصیب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آتشبازی ظاہر کرتی ہے کہ کشمیر ی بھارت سے نفرت کرتے ہیں ، قومی ٹیم کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے ۔