نوشکی , بی این پی حلقہ 0 26کے خالی نشست آسانی سے جیت جائے گی آنے والے عام انتخابات میں بھی بلو چستان سے کلین سویپ کر کے صوبائی حکومت بنائے گی,مقررین

پیر 19 جون 2017 20:34

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) بی این پی نوشکی کے زیر اہتمام ضلعی آفس میں بی این پی نوشکی یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز ، کونسلران اور تمام کارکنوں کی ایک جنرل میٹنگ حلقہ 0 26کوئٹہ، نوشکی ، چاغی کے خالی نشست پر ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری میر ثناء اللہ جمالدینی نے چلائی جبکہ اجلاس سے ضلعی صدر نذیر بلوچ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی، بی این پی کے نامزد امیدوار و سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی بہادر خان مینگل، میر بالاچ خان جمالدینی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بی این پی کے سی سی ممبر بابومیر محمد رحیم مینگل بھی موجود تھے۔ بی این پی کی جانب سے نامزد اُمید وار حاجی میر بہادر خان مینگل کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی اور انتخابات میں بی این پی کے اُمیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے لائحہ طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی انتخابی سیل بنایا گیا اور مختلف ذیلی کمیٹیاں بنائے گئے ۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بی این پی انشاء اللہ حلقہ 0 26کوئٹہ، نوشکی ، چاغی کے خالی نشست آسانی سے جیت جائے گی اور آنے والے عام انتخابات میں بھی بی این پی پی پورے بلو چستان سے کلین سویپ کر کے صوبائی حکومت بنائے گی۔بلوچ قوم نے جعلی قوم پرستوں کو بھی جا چکی ہے جو بی این پی کے گرانے کے لیے کبھی لسانی گروہ، شاونسٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتے تو کبھی قرآن و مذہب کا نام استعمال کر کے اسمبلیوں میں آنے والے جماعتوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

مگر آج بلوچ اور بلوچستان میں رہنے والے پشتوں با شعور ہوگئے ہے ، مذہب اور زبان کے نام پر ووٹ لینے والوں کا اصل چہرہ اچھی طرح جان چکے ہیں۔ اس بلوچ قوم کی پوری اُمیدیں بی این پی او ر اسکے سنجیدہ قیادت سے وابستہ ہے۔ آج بی این پی ہی وہ واحد قوم پرست پارٹی ہے جو بلوچستان کی بات کرتا ہے اور بلوچستانیوں کے حقوق اور ساحل و وسائل کے تحفظ کے اصولی موقف پرڈٹ کے کھڑی ہے۔ بی این پی حکومت میں آکر تمام بلوچستانیوں کے محرومیوں کا نہ صرف ازالہ کرئے گی بلکہ پورے بلوچستان میںبلا تخصیص انقلاب تبدیلی لائے گی۔