ْ میاں چنوں,آر پی او کے احکامات کھوہ کھاتے ایس ایچ او نے 500روزانہ پر گداگروں کو کھلی چھٹی دے دی

پیر 19 جون 2017 20:33

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)آر پی او کے احکامات کھوہ کھاتے ،ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں نے 500روزانہ پر گداگروں کو کھلی چھٹی دے دی ،وجھیانوالہ و گردونواح کے علاقوں میں ماہ رمضان و عید کی آمد کے دنوں میں مر د وخواتین گداگروں کے گروہ سرگرم ،علاقہ معززین کا اعلی حکام سے کارراوائی کا مطالبہ ،فقیر لوگ عید کما رہے ہیں تمہیں کیاتکلیف ہے ایس ایچ او ۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے مشہور قصبہ وجھیانوالہ و گردونواح کے علاقوں میں ماہ رمضان و عید کی آمد کے دنوں میں مر د وخواتین گداگروں کے گروہ سرگرم ہوچکے ہیں جن میں کم عمر بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں جوکہ فطرانہ اور عید کے بہانے روزانہ کی بنیاد پر سادہ لوح خدا ترس مرد وخواتین کو ہزاروں روپے سے محروم کرررہے ہیں علاوہ ازیںان کو موقع مل جائے توگھریلو سامان بھی چوری کر لیتے ہیں اگر ان سے کہا جائے کہ ہم تمہارے خلاف تھانہ چھب کلاں میں شکایت کرتے ہیں اور پولیس والے آپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیں گے تو ان کا ڈھٹائی سے کہنا تھا کہ ایس ایچ او چھب کلاں اقبال شاہ بیلی ہے اسے روزانہ کے 500روپے دیتے ہیں اور اس نے ہمیں اجازت دے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آر پی او اعظم تیموری نے گزشتہ دنوں تمام ایس ایچ اوز کو گداگروں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی احکامات دیے تھے جوکہ ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں اقبال شاہ نے ردی کی ٹوکری کی نظر کردیے ہیں جس پر اہلیان علاقہ منصور، منظور،اختر، رضا علی ،علیم ،شہباز، قمرودیگر سراپا احتجاج ہیںاور انہوں نے اعلی حکام سے فوری کارراوائی کا مطالبہ کیاہے۔اس بارے میں جب ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں اقبال شاہ سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ گرمی بہت باہر نکلا نہیں جاتا ،فقیر لوگ ہیں عید کما رہے ہیں تو تم کو کیا تکلیف ہے ۔