مہمند ایجنسی، چاند رات کی ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے،میر افضل

پیر 19 جون 2017 20:33

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) مہمند ایجنسی، چاند رات کی ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے، میر افضل مہمند۔مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند نے پاکستانی عوام بالخصوص مہمند ایجنسی کے لوگوںسے پر زور اپیل کرتے ہوئے ایک اخباری بیا ن میں کہا ہے کہ چاند رات کی ہوائی فائرنگ سے کسی معصوم انسان کی جانی ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جذباتی اور غیر ضروری بے وقوفانہ خوشی کے اظہار کے لئے ہنستے بنستے خاندان غم کی وادیوں میں اتر جاتے ہیں۔ انہوں نے علماء کرام اور عمائدین علاقہ سے بھی اپیل کی کہ وہ مساجد اور حجروں میں ہوائی فائرنگ کے سدباب کے لئے لوگوں کو سخت تلقین کرے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے جرمانے مقرر کی جائے۔ انہوں نے چاند رات کی ہوائی فائرنگ کی رقم سے غریب اور نادار لوگوں کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :