سوات،پولیس کا سرچ اپریشن 29ملزمان گرفتا ر ،اسلحہ اور منشیات برآمد

امجد علی خان

پیر 19 جون 2017 20:33

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) ڈپی او شانگلہ کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی الپورئی کے نگرانی میں کروڑا اور الپورئی میں سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن ،بیس مشتبہ افراد سمیت 29ملزمان گرفتا ر ،اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار برآمد ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن جاری رہیگا،کسی کو علاقے کے امن کے خرابی کی اجازت نہیں ہے ،ڈی ایس پی الپورئی امجد علی خان تفصیلات کے مطابق ڈایس پی الپورئی امجد علی خان نے ڈی پی او شانگلہ کے خصوصی ہدایت پر دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کروڑہ اور الپورئی میں سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن کیا جس میں بیس مشتبہ افراد سمیت 9منشیات فروش دھرلئے گئے ہیں منشیات فروشوںکے قبضے سے 1463گرام منشیات اور مشتبہ اور دیگر افرا د سے ایک عدد ایسایم جی گن ،ایک عدد رائفل ،تین عدد پستول اور کارتو مختلف بور کے برآمد کرلئے گئے ہیں ادھر ڈی ایس پی الپورئی نے کہا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن بلاکسی تفریق جاری رہیگا اور علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں اس لئے یا تو وہ علاقہ چھوڑدیں یا قانونی کاروائی کے لئے تیار رہے ۔

متعلقہ عنوان :