ٹوپی اور رائیٹ بینک تر بیلہ ڈیم کے عوام کالوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ

پیر 19 جون 2017 20:19

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ٹوپی اور رائیٹ بینک تر بیلہ ڈیم کے عوام نے رمضان المبارک کے دوران شدید لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹوپی تر بیلہ ڈیم روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا واپڈا سب ڈویژن ٹوپی کے ایس ڈی او اور پولیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے پُر امن طور پر منتشر ہو گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں حکومت کے واضح اعلانات کے باوجود رمضان المبارک میں بھی طویل ترین ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں اور نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ اگر واپڈا نے شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو شدید احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :