رسالپورمیں رہزنوں نے نوجوانوں کو نقدی اور قیمتی موبائل فونزسے محروم کردیا

پیر 19 جون 2017 20:19

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان انڈیا کرکٹ میچ بارہ بانڈہ کے نوجوانوںکو مہنگا پڑ گیا۔ سوکئی روڈ پر مسلح راہز نوں ے درجنوں افراد کونقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا۔ رسالپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے درجنوں مشتبہ افراد کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشفاق ولد عبدالرئوف ساکن بارہ بانڈہ نے رسالپور پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں یاسر اور رضا اللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوکئی میچ دیکھنے کے لیے گئے تھے واپس آرہے تھے کہ سوکئی پل ک قریب پانچ مسلح افراد نے محسید علی ولد بادام گل کوتر پان کے ہمراہ ان کا راستہ روکا اور انہیں موٹر سائیکل سے نیچے اتا ر کراشفاق سے چار ہزار سات سو روپے اور کیوموبائل ، اے ٹی ایم کارڈ،یاسر سے ایک ہزار روپے ائی فون سیکس جبکہ رضا اللہ سے پانچ ہزار وپے اورایک قیمتی موبائل چھین لئے۔

ملزمان نے دیگر لوگوں کوبھی لوٹا۔ ایس ایچ او رسالپور نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور پولیس نفری اور متاثرہ افراد کے ہمراہ سوکئی میں چھاپہ لگا کر کئی مشتبہ افراد کوحراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ شروع کرلی۔تاہم اصل ملزمان ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :