وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستان کو حقیقی معنوںمیںسوئزرلینڈبنائیںگے،امیرمقام

پیر 19 جون 2017 20:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وہ دن دورنہیں کہ وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستان سے حقیقی معنوںمیںسوئزرلینڈبنائیںگے،بحرین کالام روڈکی 11ارب روپے کی لاگت سے تمام تعمیراتی کمپنیاںمتحرک ہوچکی ہیں،سڑک کی تعمیرسے علاقے میںخوشحالی اورترقی کاایک نئے دورکاآغازہوجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ کالام گودرویلی اوردیسان جھیل کی کچاروڈکی تعمیراپنے ذاتی فنڈزسے تعمیرکرنے کااعلان کرتاہوں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کالام گودرویلی اوردیسان جھیل روڈکے افتتاح کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتمام پارٹیوںکے سرکردہ ارکان بھی موجودتھے جنہوںنے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کاشکریہ بھی اداکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ گودرویلی اوردیسان جھیل روڈکے تعمیرسے سیاحت کوفروغ ملے گااوردیسان جیسے تاریخی اوردلفریب جھیل تک رسائی ممکن ہوجائیگی۔انہوںنے کہاکہ سوات کوپاکستان کاسوئزرلینڈتوکہاجاتاہے مگربدقسمتی سے کسی صوبائی حکومت نے بھی یہاںکی ترقی کیلئے اقدامات نہیںاٹھائیںاورنہ عوام کی محرومیوںکاازالہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ اس طرح صحت افزاء مقامات کی ترقی نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ پورے پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیںاورانشاء اللہ وہ دن دورنہیںکہ علاقے کی پسماندگی دورکرنے اورسیاحتی مقامات کوپوری دنیاکیلئے کھولنے کامشن پوراہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ گبرال اتروڑکوکمراٹ ویلی کیساتھ منسلک کیاجائیگا،محمدنوازشریف کامشن پاکستان کوترقیاتی ممالک کے صف میں کھڑاکرناہے جبکہ چندجذباتیوںکامشن ترقی کے پہیہ رکواناہے جوکبھی کامیاب نہیںہوںگے اورانشاء اللہ ترقی کاسفرجاری رہیگا۔