کرک،ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے 1 ارب 12 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

پیر 19 جون 2017 20:12

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے 1 ارب 12 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری گیس رائلٹی فنڈز سے دیدی، تفصیلات کے مطابق ڈیڈک کمیٹی کا اجلاس چیئر مین ایم پی اے گل صاحب خان کی صدارت میں ضلعی ناظم کے آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افتخار احمد، ایکسین محکمہ ایر گیشن، ایکسین پبلک ہیلتھ عامل خان، ایس ڈی او سی محمد طارق، ایس ڈی او محکمہ تعلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات مجاہد خٹک،ٹی ایم او گل نائب خان، ٹی ایم بانڈہ دائود شاہ عزیز الرحمن، ایس ڈی او محمد عرفان، انجینئر محمد رازق، ڈسٹرکٹ آفسیر فناس عطاء الرحمن خٹک ڈی ایس پی عابد خان افریدی، سمیت اعلی آفسران نے شرکت کی، اس موقع پر ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ متعلقہ محکموں کے آفسران نے پیش کی، اطمینان کا اظہار چیئر مین نے کیا، بعد ازیں حلقہ پی کے اکتالیس میں ملک قاسم خان نے حلقہ بھر میں آبنوشی ، گلیات کی پختگی، انفراسٹریکچر کے لیے تیس کروڑ 15 کلومیٹر روڈ، چالیس آبنوشی اسکیموں پر سولر سسٹم کی تنصیب، سکولوں کی تعمیر، بجلی، ہسپتال مین عوامی فلاحی منصوبوں کی82کروڑ روپئے کی منظوری، مجموعی طور پر ایک ارب 12کروڑ گیس رائلٹی فنڈز 2015/16 سے مختص کردہ منصوبوں کی منظوری دی گئی، اس موقع پر آفسران سے اپنے خطاب میں چیئر مین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان، ملک قاسم خان، نے کہاکہ معزز عدالت عالیہ نے ترقیاتی منصوبوں، گیس رائلٹی پر پابندی کے متعلق فیصلے میں کچھ نہیں ذکر کیا ہے، معزز ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو پالیسی حکومت رہنمائی طلب کی ہیں، جب صوبائی حکومت ڈیڈک کمیٹی کو نئی پالیسی دی تو ہم عمل کرینگے، انہون نے کہاکہ ڈیڈک کمیٹی با قاعدہ ڈیڈک ایکٹ کے تحت ایک قانون کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کرنے کی مجاز ہیں، انہوں نے کہاکہ تحصیل ناظم اور ضلع ناظم پر وڈکشن بونس میں فنڈ پی ایس ڈی سی کمیٹی میں ممبران ٹھیرائے ہیں، اس طرح فیصلے میں لکھا ہے، انکو گیس رائلٹی فنڈ میں حصہ دیا جائے، انہوں نے کہاکہ تمام ادارے قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دے، انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کو با قاعدہ لکھا ہیں ،گیس رائلٹی فنڈز میں زنر تعمیر تمام منصوبوں کے ورک ڈن ادائیگیاں کر لی، انہوں نے کہاکہ مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے خائف ہیں، انشاء اللہ مہر بان وزیر اعلی عید کے فوراً بعد مزید ایک ارب روپئے فنڈز ریلز کرینگے، انہوں نے کہاکہ شہر کے لیے آبنوشی منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام شروع ہیں، عید تک عوام کو خوشخبری دونگا۔