پاکپتن،مختلف حادثات میں4 افراد جاں بحق

پیر 19 جون 2017 20:12

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ،پہلے حادثہ میں چک 95-Dکے اللہ دتہ کا دس سالہ بیٹا امجد علی ٹریکٹر تلے آکر جاں بحق ہو گیا، دوسرے حادثہ میں رضوان علی،شمائلہ بی بی زوجہ رضوان علی اور عابدہ بی بی زوجہ لیاقت موٹر سائیکل پرعارفوالا سے چک 149-EBجا رہے تھے کہ ترکھنی موڑ پر شمائلہ بی بی زوجہ رضوان علی کا دوپٹہ موٹرسائیکل کی چین میں آگیا اور وہ سڑک پر گر پڑی، جسے پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، تیسرے حادثہ میں کمالیہ کے رہنے والے تین افراد موٹرسائیکل پر ملتان روڈ پر جا رہے تھے کہ گد ھا ریڑھی سے ٹکرانے کے نیتیجہ میں تنیوں زخمی ہو گئے ، بعد ازاںمنظور ولد سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،چوتھے حادثہ میں چک 95-D کا کاشت کار ملک گوہر علی ٹریکڑ ٹرالی پر مکئی لے کر جا رہا تھا کہ چودہ سالہ شاہ زیب کو کچل دیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :