زمین کے تنازع پر خاوند کی فائرنگ، بیوی کی سہیلی جاں بحق، بیوی و سالی زخمی

پیر 19 جون 2017 20:12

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) زمین کے تنازع پر خاوند نے بیوی ، اس کی سہیلی اور سالی پر فائرنگ کر دی جس سے بیوی کی سہیلی جاں بحق جبکہ بیوی سمیت سالی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تشویش ناک حالت کے باعث ساہیوال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق جویریہ صدف کی شادی6سال قبل عامر سے ہوئی تھی ، ناراضگی کی وجہ سے دونوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، گزشتہ روز جویریہ صدف اپنی سہیلی شمیم اختر اور بہن نجمہ پروین کے ہمراہ ٹبہ نانک سے کار پر شہر آرہی تھیں کہ راستہ میں ملزم عامر نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں شمیم اختر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزم کی بیوی جویریہ صدف اور سالی نجمہ پروین شدید زخمی ہو گئیںجنہیں تشویش ناک حالت کے باعث ساہیوال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقتولہ شمیم اختر کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :