الیکشن کمیشن ووٹر ز کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے جلد کمپین کا آغاز کر رہا ہے ،زاہد سبحانی

پیر 19 جون 2017 20:12

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹر ز کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے باقاعدہ کمپین کا آغاز کر رہا ہے ،اس سلسلہ میں جولائی میں مختلف اداروں میں نوجوانوں کے ساتھ سیمینار اور واک کی جائیں گی جبکہ اگست میںصحافیوں کے ساتھ آگاہی سیشن ا ور ستمبر میں مختلف یونین کونسلز میں آگا ہی سیمینار منعقدکئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار زاہد سبحانی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پاکپتن و چئیر مین ڈسٹرکٹ و و ٹر ایجوکیشن کمیٹی نے ڈی ای وی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرممبران ڈی ای وی سی محمد جمیل فریدی،ریاض ارشد نیازی،رانا شکیل احمد،صغریٰ نقوی اور جواد احمد سینئر اسٹنٹ ڈی ای سی بھی موجود تھے، زاہد سبحانی نے مزید کہا کہ الیکشن 2018 ء کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :