اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی پر 7 دکانداروں کو جرمانے ‘ ایک کو جیل بھجوا دیا گیا

پیر 19 جون 2017 19:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے ٹائون شپ رمضان بازار اور اوپن مارکیٹوں کا تفصیلی دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوںکاجائزہ لیا ،رمضان بازارمیں بعض سٹالز پر معیار کے برعکس پھلوں کی وصول کی جانے والی قیمتوں کو کم کرا دیاگیا جبکہ اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی پر 7 دکانداروں کو جرمانے ،2 کے خلاف ایف آئی آر جبکہ ایک کو جیل بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے ٹائون شپ رمضان بازار کا دورہ کر کے تمام سٹالز کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کے معیار اورمقررہ نرخوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بعض سٹالز پر معیار کے برعکس پھلوںکی وصول کی جانے والی قیمتوں کو کم کرا کے دکانداروں کو سخت تنبیہ کی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ عوام نے رمضان بازاروں میں کم قیمتوں کے باوجود معیار ی اشیاء کی فراہمی پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو انتہائی خوش آئند اور قابل فخر بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :