پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر ایک اور حملہ، گٹکا کی بڑی کھیپ کی سپلائی پکڑنے پر ٹیم پر دھاوا بول دیا گیا

ڈائر یکٹر ویجیلنس زخمی، خواتین افسران محفوظ رہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی

پیر 19 جون 2017 19:51

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر ایک اور حملہ، گٹکا کی بڑی کھیپ کی سپلائی پکڑنے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پرایک بار بھر سے حملہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑنے پر مالکان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر ڈنڈے اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کی نفری موقع پر موجود رہی لیکن حملہ آوروں کو بالکل نہیں روکا ۔حملہ کرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ٹیم میں شامل خواتین افسران محفوظ رہیں تا ہم ڈائریکٹر ویجلنس حملے کی زد میں آکر زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ حملہ کرنے والوں کے گودام سے پہلے بھی 5لاکھ پیکٹ گٹکا برآمد ہوا تھا۔ اب کی بارچھاپہ مارا گیا توپہلے سے لگی سیلیںتوڑ کر گودام کھولاہوا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل فوری طور پرموقع پر پہنچ گئے اور کارروائی مکمل کروا کر گودام سیل اور حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔

متعلقہ عنوان :