لائسنس یافتہ اور پری کوالیفائیڈ کمپنیاںہی کیفے ٹیریاز چلا سکیں گی، فوڈ اتھارٹی نے نوٹس جاری کر دیا

پیر 19 جون 2017 19:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)صوبہ بھر میںسکولوں کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں سمیت تمام عوامی مقامات پر صرف پنجاب منظور شدہ کمپنیاں ہی کاروبار کر سکیں گی۔ تٖفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق 15جولائی کی حتمی تاریخ کے بعد کسی بھیتعلیمی ادارے، ہسپتال اور دیگر مقام پر صرف منظور شدہ کمپنی کو کا م کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اسی طرح تمام قسم کے میس میں بھی صرف کائسنس یافتہ کمپنیوں کو کام کرنے دیا جائے گا۔ ایسے تمام مقامات پر اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والی دیگر کمپنیاں جیسا کہ بیکری، فروزن فوڈ، کیٹرنگ وغیرہ کو بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے پری کوالفیکیشن حاصل کرکے اجازت نامہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

15جولائی کے بعد ایسی تمام کینٹینوں، میس اور کیفے ٹیریاز کو بند کر دیا جائے گا جن کے ٹھیکے منظور شدہ کمپنیوں کے پاس نہیں ہوں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈا تھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ اس نوٹس کے محرکات میں سے ایک سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کی کینٹینوں پرناقص خوراک اور مضر صحت اجزاء سے بنی اشیاء خوردونوش کی فروخت ہے،منظور شدہ اور پری کوالیفائی کمپنیاں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مکمل جوابدہ ہوں گی اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس کارروائی کرنے کے لیے رجسٹرڈمالکان کے خلاف کاروائی کا واضح لائحہ عمل موجود ہو گا،موجودہ نظام میں نا تو ٹھیکے دار وں کا پتہ نہ چلنے کے سبب کاروائی میں دشواری کے علاوہ ان کی تربیت کرنے اور ٹریننگ دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

منظور شدہ کمپنیوں کی فہرست آنے کے بعد ایسے تمام مقامات کو ریگولیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔