لاہور ہائیکورٹ: مقصود بٹر ایڈووکیٹ سے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن20جون کو طلب

پیر 19 جون 2017 19:49

لاہور ہائیکورٹ: مقصود بٹر ایڈووکیٹ سے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل کے ممبر مقصود بٹرسے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کوجواب سمیت طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی، عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار خاتون زرینہ بی بی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی پچیس سالہ بیٹی عائشہ کی مقصود بٹر نامی وکیل سے شادی کی جبکہ عائشہ کے بطن سے الیان علی نواسہ بھی پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شادی کے تین برس بعد درخواست گزار کی بیٹی گارڈن ٹائون سے اچانک لاپتہ ہو گئی جبکہ خدشہ ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ اپنے داماد کی لاتعلقی دیکھ کر اپنی مدعیت میں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بیٹی عائشہ اور نواسے الیان علی کو بازیاب کرائے۔عدالتی سماعت کے دوران تفتیش مکمل نہ کرنے اور مبہم جواب داخل کرانے پرعدالت نے ڈی ایس پی ریس کورس سرکل صفدر کاظمی کی سخت سرزنش کی۔عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفصیلی رپورٹ سمیت20 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :