وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں فنزبری پارک میں نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کی مذمت

پیر 19 جون 2017 19:47

وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں فنزبری پارک میں نمازیوں پر گاڑی چڑھانے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے برطانیہ کے شہر لندن میں فنزبری پارک کے قریب مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں متاثرہونے والے افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔