چیمپئنز ٹرافی میں جیت عید کا تحفہ ہے

پاکستانی قوم کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ائیرپورٹ جا کر ٹیم کا استقبال کروں گا شہبازشریف

پیر 19 جون 2017 19:47

چیمپئنز ٹرافی میں جیت عید کا تحفہ ہے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست دے کر پوری قوم کو بے پناہ خوشیاں دی ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں جیت عید کا تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

فخر زمان، اظہر علی اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ بھارت کے ٹاپ بلے بازوں کو آئوٹ کرنے کا کریڈٹ فاسٹ بائولر محمد عامر کو جاتا ہے جبکہ پوری ٹیم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھیلی اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی کھلاڑی قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں اور پاکستان کی جیت 20 کروڑ عوام کی تاریخی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے محنت، جذبے اور عزم کے ساتھ روایتی حریف بھارت کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور میرا ایمان ہے کہ محنت اور عزم کے ساتھ کئے گئے ہر کام میں کامیابی قدم چومتی ہے اور پاکستان ٹیم نے یہ کرکے دکھایا ہے۔ وزیراعلی نے خود ائیرپورٹ جا کر پاکستانی ٹیم کا استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :