رنگ نسل ،مذہب اورہرقسم تعصبات سے بالاتر جہان فائونڈیشن کے خدمات قابل تعریف ہے

ڈپٹی کمشنر مالاکنڈسیدظفرعلی شاہ کا جہان فائونڈیشن کے زیراہتمام 94یتیم بچوں میں کپڑوں اور گیفٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب

پیر 19 جون 2017 19:43

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) مالاکنڈلیویزکے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنر مالاکنڈسیدظفرعلی شاہ نے کہاہے کہ رنگ نسل ،مذہب اورہرقسم تعصبات سے بالاتر جہان فائونڈیشن کے خدمات قابل تعریف ہے ۔ان خیالات کااظہارسیدظفرعلی شاہ نے بروپیر تڑون شادی ہال میں جہان فائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانہوںنے گورنمنٹ سکولوں میں زیرتعلیم 94یتیم بچوں میں عیدالفطرکیلئے کپڑے اوردیگرگیفٹس تقسیم کردئے گئے ۔

تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدراعجازعلی خان پاکستان مسلم لیگ کے حاجی ایوب خان ،جہان فائونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ سمیع اللہ خان ،محمدیونس خان وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نبی ﷺ خودبھی یتیم تھے ۔

(جاری ہے)

اورانہوںنے یتیم کے کفالت پربہت زوردیاہے اگرہم نے آج یتیم بچوں کی صحیح طریقے سے تعلیم وتربیت نہ کی گئی توہم ان کے ذمداررہ جائینگے ۔

اورکل یہ لوگ معاشرے کیلئے ناسوربن سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم جہان فائونڈیشن کے اس کارخیر کوسہراتے ہیںاوران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ کیلئے بھی اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے مقامی انتظامیہ ان کے ساتھ بھرپورتعاون کریگی ۔انہوںنے کہاکہ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ جہان فائونڈیشن کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرتنظیمیں چلانابہت مشکل ہے۔