یورپی یونین نے جزیرہ نما کریمیا اور سیواستوپول نامی شہر پر پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی

پیر 19 جون 2017 19:42

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) یورپی یونین کی جانب سے جزیرہ نما کریمیا اور سیواستوپول نامی شہر پر عائد اقتصادی پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ کے مطابق اس فیصلے کے بعد یورپی شہری اور کاروباری ادارے ان دونوں علاقوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اقتصادی رابطہ نہیں رکھ سکیں گے۔ یورپ سے بھی ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں کی اشیا اور آلات ان علاقوں کو برآمد نہیں کی جا سکیں گے۔ کریمیا اور سیواستوپول کی جانب سے روس کے ساتھ الحاق کرنے کے بعد یہ 2014 میں یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :