Live Updates

عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیدی

مسائل کی فہرست اور انکے مجوزہ حل بھی مانگ لئے ،محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی پیشکش محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا گیا

پیر 19 جون 2017 19:42

عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر محکمہ صحت پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غور کر رہی 10روزمیں ینگ ڈاکٹرز کے معاملات حل ہو جائیں گے ۔

خط میں ان کے مسائل اور ان کے مجوزہ حل بھی مانگ لیئے گئے ہیں۔ مطالبا ت کی فہر ست ملنے کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ ینگ ڈاکٹرز سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کر ے گی تاہم ینگ ڈاکٹرز کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانی ہو گی کہ کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ہڑتال نہیں کر یں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :