Live Updates

احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ‘ چوہدری محمدسرور

جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب سے نہیں گھبراتے ،عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہی ہے،شاہدرہ میں فلٹر یشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 19:40

احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ملکی دشمنی کے مترادف ہیں ‘جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب سے نہیں گھبراتے‘پاکستان کو آج سب سے زیادہ ظلم ‘ناانصافی ‘بیڈ گورننس اور بدعنوانی جیسے مسائل سے نجات حاصل کر نے کی ضرورت ہے ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو عبر تناک شکست دیکر ہی دم لیں گے ‘پاکستانی کر کٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی قوم کا سر مایہ ہیں اور بھارت کے خلاف جیت کر ٹیم پاکستان نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

وہ شاہدرہ میں فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ صرف اور صرف کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی ہے اور پاکستانی قوم کی بھی یہ ذمہ داری ہے وہ ایسے جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف متحد ہو کرعمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عمران خان کی قیادت میںا یسی ایماندار قیادت موجود ہے جس پر پاکستانی قوم مکمل اعتماد کرتی ہے اور قوم کے اعتماد کی وجہ سے ہی تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :