گوجرہ،معمولی تکرار پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سوئے کے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا

مین بازار میںدو سگے بھائیوں میاں صابر اور میاں ضیاء نے الگ الگ ریڈی میڈ گارمنٹس کی دوکانیں بنا رکھی تھیں سوموار کے روز دونوں بھائیوں میں گاہک کو آوازیں دینے کے تنازع پر تکرار شروع ہوا جو طول پکڑتا ہاتھا پائی تک جا پہنچا

پیر 19 جون 2017 19:36

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)معمولی تکرار پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سوئے کے پے در پے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارونق علاقہ مین بازار میںدو سگے بھائیوں میاں صابر اور میاں ضیاء نے الگ الگ ریڈی میڈ گارمنٹس کی دوکانیں بنا رکھی ہیں کہ سوموار کے روز دونوں بھائیوں میں گاہک کو آوازیں دینے کے تنازع پر تکرار ہوا جو عینی شاہدین کے مطابق طول پکڑتا ہاتھا پائی تک جا پہنچا جس پر تعیش میں آکر چھوٹے بھائی میاں ضیا ء نے اپنے بڑے بھائی میاں صابر کو سوئے کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کر دیااور خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ہمسایہ دوکانداروں نے مقتول کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا لیکن طبی امداد ملنے سے قبل ہی وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔دونوں بھائیوں میں عرصہ دراز سے ہی بول چال بھی بند تھی۔پولیس نے اطلاع ملنے پرمقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے اورمقتول کے بیٹے کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کاآغاز کر دیا ہے۔