پشاور، پولیس نے پورے صوبے میں ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈائون ،124 افراد گرفتار،140 مقدمات درج

پیر 19 جون 2017 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) خیبر پختونحو ا پولیس نے پورے صوبے میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈائون میں 140 مقدمات درج کرکے 124 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صوبہ بھر میں ہوائی فائر نگ کرنے کے خلاف کریک ڈاون عمل میں لایاگیا جس میں140 مقدمات درج کرکی124 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا۔پشاور میں 55 مقدمات میں 60 ملزمان ، مردان میں 28 مقدمات میں نامزد شدہ 28ملزمان ، نوشہر ہ میں 8 مقدمات میں 4 ، چارسدہ میں 2 مقدمات میں نامزد دنوں ملزموں، صوابی میں 4 مقدمات میں نامزد 4 ، کو ہاٹ میں 23 مقدمات میں11 ، شانگلہ ،ہنگو،لکی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایک ، ٹانک میں 6، ایبٹ آباد میں 2، او ر مانسہرہ میں 3 ملزمان کو گرفتارکیاگیا ۔

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے صوبہ بھر کے ریجبنل پولیس افسروں کے نام جاری کردہ سر کلر میں واضح کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کہ ہوائی فائرنگ ایک غیر اسلامی اور غیر قانونی فعل ہے اور بلااشتعال ہوائی فائر نگ سے نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے بلکہ اس سے پرامن عوام میں خوف و ہراس بھی پید ا ہوتا ہے ۔ اور واضح کیاہے کہ کسی کو محض خوشی کے اظہار کے لئے دوسروں کے جانوں سے کھلینے کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی ۔اس سلسلے میں پولیس حکام کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف او ر جس گھر سے فائر نگ ہوجائے اس کے ما لک مکان کے خلاف بلاامتیا ز فوری مقدمات درج کرکے اس میں ضروری گرفتاری عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :