آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان کا کاٹلنگ میں --غگ واقعے کا نوٹس

ریجنل پولیس آفسر مردان کو متاثرہ خاندان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 19 جون 2017 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان نے مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں --غگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفسر مردان کو متاثرہ خاندان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ کے علاقہ گائوں شیروںکے رہائشی شکایت کنندہ محمد سعود نے ایک اخباری بیان کے زریعے غگ کی بھینٹ چڑھنے والی اپنی بہن اور متاثرہ خاندان کے دیگر افراد کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی جی پی نے اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفسر مردان کو محمد سعود کے متاثرہ خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ اور قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہیں متاثرہ لڑکی کے مستقبل کا فیصلہ غگ کے رسم ورواج کے دبائو سے آزاد کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔تاکہ متاثرہ لڑکی اپنی مستقبل کا فیصلہ خود اپنے والدین کے مشورے سے کر سکے۔

متعلقہ عنوان :