نوشہرہ ،تحصیل کونسل نے ممبران کو ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے 4کروڑ 22لاکھ روپے فنڈ کی منظوری دے دی

پیر 19 جون 2017 19:34

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)تحصیل کونسل نوشہرہ نے تحصیل ممبران کو ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے چھ کروڑ بائیس لاکھ روپے فنڈ کی منظوری دے دی جبکہ ٹھیکہ منڈی مال مویشان خٹ کلے 2017-18کی نیلامی بذریعہ کھلی بولی کثرت رائے سے منظور تنصیب پریشر پمپ تعمیر ٹینکی وغیرہ کیلئے شیخی یونین کونسل پہاڑی کٹی خیل کیلئے مزید 28لاکھ روپے کی فنڈ کی منظوری تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل کاایک اجلاس زیرصدارت کنوینئر نائب ناظم زرعالم خان منعقد ہوا اجلاس میں ٹی ایم او علی رضا ایڈمن آفیسر اعجاز الدین اکاؤنٹنٹ سہیل خان جبکہ سیکرٹری کے فرائض مزمل خان نے ادا کئے اجلاس سے تحصیل ناظم رضااللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تحصیل کونسل کی آمدن بڑھانے کیلئے مختلف ذرائع پر کام جاری ہے جس سے تحصیل کونسل اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے گی اس سلسلے میں ہماری کوشش ہے کہ نوشہرہ کلاں سابقہ میونسپل کمیٹی پر ایک جدید ترین پلازہ تعمیر کیاجائے تاکہ تحصیل کونسل کی آمدنی مزید بڑایا جا سکے انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے ممبران ہمارے لئے قابل قدر ہے اور ان کے مشوروں کو ترجیح دیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے زیراستعمال تمام مشینری اور گاڑیوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسل امجد اعظم عرف قائداعظم بشیر خان حسن خان شاہ سعود ممتاز خان، محمداقبال ، عبدالغفار ، عالمگیر، انجینئر زاہدخٹک ، اقلیتی ممبر اوم پرکاش، یوتھ ممبر ابراہیم، قاری سلیمان، اسماعیل اور دیگر کونسلروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل کے مانٹیرنگ کمیٹیوں اور ممبران کے تجاوزکو ترجیح دی جائے اور ان کے مشوروں پر عمل کیاجائے تاکہ تحصیل کونسل کو خوش اسلوبی سے چلایاجائے تحصیل کونسل کے امجد اعظم نے نوشہرہ کلاں میں پلازے کی تعمیر اور مال مویشی منڈی پر اعتراض کیا تحصیل کونسل نے پرانی بلڈنگ کے ٹی او آر برانچ ، ٹی او آئی برانچ اور آڈٹ آفس ٹی ایم اے نوشہرہ کی نیلامی کی منظوری دی اس کے علاوہ ٹھیکہ ریت بجری شرنگل وغیرہ درحدود ٹی ایم اے نوشہرہ کی نیلامی جو مبلغ اسی لاکھ روپے میں ہوئی کی نیلامی ہوئی جبکہ ٹھیکہ مویشی منڈیاں کی بولی کی منظوری 4کروڑ 60لاکھ روپے کی منظوری کثرت رائے سے کی گئی۔