گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا سول ہسپتال نتھیاگلی کادورہ

ہسپتال کے مختلف شعبوںکا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی، ہسپتال انتظامیہ کی تفصیلی بریفنگ بھی دی، بعد ازں بازار کے کمیٹی ممبران سے ملاقات بھی کی ، اور درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا

پیر 19 جون 2017 19:34

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا سول ہسپتال نتھیاگلی کادورہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)گورنرخیبرپختونخوا نجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پیرکے روز سول ہسپتال نتھیاگلی کادورہ کیا ۔ اس موقع پرہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گورنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،گورنرنے ہسپتال کے مختلف شعبوںکا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی ۔

(جاری ہے)

بروز اتوار انہوں نے اس موقع پر مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت بھی کیا،بعدآزاں گورنرنے پروٹوکول کے بغیر نتھیاگلی بازار کابھی دورہ کیااور عام لوگوں میں گھل مل گئے۔

انہوں نے بازار کے کمیٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ کمیٹی ممبران نے انہیں درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنرنے کمیٹی ممبر ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہیں گورنرہاؤس پشاورآنے کی دعوت دی۔دریں اثناء گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کو گورنرہاؤس نتھیاگلی میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنرنے متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔