فیصل آباد،ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 2دنوں میں 31مقدمات درج

سڑکوں پر انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے و،ارڈنز ون ویلرز کے خلا ف درج کروائے گئے ہر مقدمہ کی خود پیروی کریں،چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی

پیر 19 جون 2017 19:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے دو یوم میں سپیشل سکوارڈز برائے انسداد ون ویلنگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کی جانب سے مختلف تھانہ جات میں 31مقدمات درج کروائے گئے سڑکوں پر انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ٹریفک وارڈنز ون ویلرز کے خلا ف درج کروائے گئے ہر مقدمہ کی خود پیروی کریں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے ون ویلنگ کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کم عمری میں ون ویلنگ انتہائی جان لیوا اقدام ہے جس کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور ایکشن لیا جارہاہے تفصیلات کے مطابق سکوارڈ سٹی سرکل نے 08،سکوارڈز پیپلز کالونی سرکل نے 15اور سول لائن سکوارڈ نے 08مقدمات تھانہ پیپلزکالونی، سول لائن ، ریل بازار، ملت ٹا?ن ،جھنگ بازار ، گلبرگ اور دیگر تھانہ جات میں درج کروائے ون ویلرز کے خلاف کارروائی موٹر وئیکل آرڈیننس کی دفعہ 99.Aاور خطرناک انداز ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 279کے تحت کی جارہی ہے اس موقع پر سی ٹی او نے والدین اور شہریوں سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی موت کے کھیل کو کھیلنے کی اجازت ہرگز نہ دیں جبکہ ٹریفک وارڈنز ون ویلرز کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی جاری رکھیں

متعلقہ عنوان :