ْ دریاخان،عید قریب آتے ہی جعلی کرنسی مارکیٹ میں پھیلا دی گئی ، شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ

پیر 19 جون 2017 19:32

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) عید قریب آتے ہی جعلی کرنسی بھی مارکیٹ میں پھیلا دی گئی خواتین کے ذریعے منظم گروہ جعلی کرنسی کا دھندا کر رہا ہے تفصیلات کے مطابق عوام علاقہ نے بتایا کہ عید قریب آتے ہی کاروباری مراکز میں خواتین کے ذریعے مختلف اشیاء کی خریداری کی آڑ میں جعلی کرنسی پھیلائی جا رہی ہے متعدد دکانداروں نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ 500اور1000کا نوٹ جعلی آ رہا ہے دس پندرہ ہزار کی خریداری پر خواتین ایک یا دو نوٹ جعلی استعمال کرتی ہیں پکڑی جانے پر بہانہ تراشہ جاتا ہے کہ انہیں مقامی آڑھتی نے اجناس کی فروخت پر یہ پیسے دئیے تھے معذرت پر جعلی نوٹ واپس کر لیے جاتے ہیں جبکہ کئی دکانداروں کو جعلی نوٹوں کی وجہ سے ہزاروں روپے کا چونا لگ چکا ہے دریاخان کے شہریوں نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :