پانچ بجٹ پیش کرنیوالے ابھی تک لاہورکو صاف پانی فراہم نہیں کرسکے ، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد

پنجاب میں تمام منصوبوں میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ، عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا ،کسی منصوبے کاریکارڈتک موجود نہیں پاکستان تحریک کی رکن پنجاب اسمبلی کا بیان

پیر 19 جون 2017 19:32

پانچ بجٹ پیش کرنیوالے ابھی تک لاہورکو صاف پانی فراہم نہیں کرسکے ، رکن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام منصوبوں میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ، عوام کے وسائل کو بے دردی سے لٹا گیا ہے ، پانچ بجٹ پیش کرنے والے ابھی تک لاہور کو صاف پانی فراہم نہیں کرسکے ، کسی منصوبے کاریکارڈ موجود نہیں پنجاب کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بروز پیر اپنے ایک بیان میں ناکام منصوبوں اور ان پر آنے والی لاگت اور منصوبے میں مالی بد عنوانیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سستی روٹی سکیم بڑی طرح فلاپ ہوئی اور اسکے بند ہونے کے کئی سال بعد بھی حکومتی جماعت کے ارکان کو سبسڈی والا آٹا ملتا رہا اور منصوبے کے ٹھپ ہونے کے باوجود کئی سال تک سستی روٹی اتھارٹی فعال رہی اور مجموعی طور پر اس پر70 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، یوتھ کو اپناہم خیال کرنے کیلئے طلبہ میں لیپ ٹاپ سکیم متعارف کرائی جو مالی و بدعنوانیوں کے ساتھ پورے زور شور سے جاری ہے،اس منصوبے میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا اعتراف خود اکا?نٹنٹ جنرل پنجاب کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تقسیم کئے جانے والی5738 لیپ ٹاپ میں سے 1771 طلبہ دو،دو لیپ ٹاپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،2081طلبہ کے شناختی کارڈ ہی جعلی نکلے،1181کاسرے سے ریکارڈ ہی نہیں جبکہ 305لیپ ٹاپ چوری ہو گئے یا جل گئے جبکہ حکومتی لیپ ٹاپ مارکیٹ میں10تا15ہزار روپے میں آج بھی فروخت ہیں،۔