ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان،پہلی 6پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں

9ہزار265طلباء وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا،39ہزار530کامیابی حاصل کی،کامیابی کا تناسب67فیصدرہا

پیر 19 جون 2017 18:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ایبٹ آباد ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پہلی 6پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔59ہزار265طلباء وطالبات نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا،39ہزار530طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی،نتائج کاتناسب66.7فیصدرہا۔سائنس گروپ میں 35ہزار80طلباء وطالبات نے امتحانات میںحصہ لیا26ہزار263طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی،نتائج کاتناسب74.87فیصدر رہا۔

آرٹس گروپ میں 22ہزار366طلباء وطالبات نے امتحانات میںحصہ لیا،11ہزار841طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی،نتائج کا تناسب52.94فیصدرہا۔کنٹرولر امتحانات پروفیسرجہانزیب خان نے ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں پہلی 20پوزیشنوں کا اعلان کیا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق خیبرپبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ ملیحہ اقبال نی1046نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی،دی پیس گروپ آف سکولزکی طالبہ رضوانہ رحمان،ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ ماہ نور فیاض نی1043نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ دی پیس گروپ آف سکولزکی طالبہ فجر احمد نی1037نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دی پیس گروپ آف سکولزکی طالبہ وریشہ خالدنے 1032نمبر حاصل کرکے چوتھی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے صالح کی طالبہ بتول خان نی1029نمبر حاصل کرکے پانچویں،گارڈ پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ فاطمہ وسیم نی1028نمبر حاصل کرکے چھٹی،ایبٹ آباد پبلک سکول ایبٹ آباد کے طلباء حماد بن منظر نی1027نمبر حاصل کرکے ساتویں،سردار نعمان قیوم نی1025نمبر حاصل کرکے آٹھویں،محمد عاقب فیضان،بحریہ فاؤنڈیشن سکول ہری پور کے طالب علم عبدالمعز نے 1024نمبر حاصل کرکے نویں،دی پیس گروپ آف سکولزکی طالبہ مرجان وحید،پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کی طالبہ رشبہ ایاز خان ،ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے طالب علم اسماعیل خالدنی1023نمبر حاصل کرکے دسویں پوزیشن حاصل کی۔

جناح بیسک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ ایمان ارشد،بیکن پبلک سکول ہری پور کی طالبہ نایاب بابرنی1021نمبر حاصل کرکے گیارہویں،ایبٹ آباد پبلک سکول ایبٹ آباد کے طلباء زکاء اللہ،علی عامرخان،مانسہرہ پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ بشریٰ ظفرنی1020نمبر حاصل کرکے بارہویں،ایبٹ آباد پبلک سکول ایبٹ آباد کے طالب علم عزیر مہربان تنولی نی1019نمبر حاصل کرکے تیرہویں،پانچ طلبہ ماڈرن ایج کی واحظہ خان، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین کے سمیع اللہ، جناح جامع ہری پور کی عائشہ میجسٹی ، الفرقان پبلک سکول کھوئی ناڑہ کی ثانیہ بی بی اور تعمیر ملت پبلک اسکول ہری پور کی زینب زاہد نے حاصل کیں۔

پندرہویں پوزیشن پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کی زویا آفتاب اور اے پی ایس کے آفاق احمدنے حاصل کی۔ سولہویں پوزیشن اے پی ایس کے محمد طیب تحسین اور نجی اسکول کے احمد مصطفی فیصل، سترہویں پوزیشن چھ طلبہ ماڈرن ایج کی کرن آفتاب، اے پی ایس کے محمد جنید خان، اے پی ایس کے حامد نسیم، تعمیر وطن پبلک سکول کے احمد مصطفی خالد، خیبرپبلک سکول مانسہرہ کی عیسیٰ یونس اور ماڈرن ایج پبلک سکول کی اقصیٰ قاضی نے حاصل کی۔

اٹھارہویں پوزیشن چارامیدواروں گارڈن پبلک سکول کی مقدس طارق، ینگ مسلم پبلک سکول بٹگرام کے ہاشم شیرازی، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین ایبٹ آباد کے ارسلان علی اور ڈان پبلک سکول ہری پور کی مومنہ شیرین نے حاصل کی۔ انیسویں پوزیشن پانچ امیدواروں الائیڈ پبلک سکول ہری پور کی خہ جستہ زینب، بیکن اسکول ہری پور کی لائبہ شکیل، خیبرپبلک سکول مانسہرہ کی مدیحہ نور، خیبرپبلک سکول کی الویہ ضمیر ،بیکن پبلک سکول ہری پور کی رمشاء امتیاز اور اے پی ایس کے محمد صادق قیوم نے حاصل کی۔ جبکہ بیسویں پوزیشن نور پبلک سکول مانسہرہ کی رحیبہ زیب اور بیکن پبلک سکول کی نایاب گل نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :