شریف خاندان نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے مو سم خزاں سے پہلے پت جھڑ شروع ہو چکا،ن لیگ کی جے آئی ٹی کے خلاف مہم جو ئی ملک کو کسی بڑے سانحے سے دوچار کرسکتی ہے ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضاکی میڈ یا سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 19:01

شریف خاندان نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے مو سم خزاں سے پہلے پت جھڑ شروع ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) ․چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے مو سم خزاں سے پہلے پت جھڑ شروع ہو چکاا ن لیگ کی جے آئی ٹی کے خلاف مہم جو ئی ملک کو کسی بڑے سانحے سے دوچار کرسکتی ہے حکمران عوامی عدالت سے فیصلہ لینے کیلئے فی الفور انتخابات کروانے کا اعلان کریں قوم جے آئی ٹی کا فیصلہ منوانے کیلئے سڑکوں پر نکلے گی نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے کو ئی قیامت نہیں ٹوٹے گی ن لیگ کی حکمران عوامی عدالت سے فیصلہ لینے کیلئے فی الفور انتخابات کروانے کا اعلان کریں شریف خاندان نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے حکمران خاندان پر ملک سے لوٹی گئی دولت غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے کا جرم ثابت ہوچکا ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے نواز شریف اپنے کاروباری و سیاسی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے کی پالیسی پر چل رہا ہے سدا بہار حکمران خاندان کا جن جپھا توڑنے کیلئے قوم کو سڑکوں پر لائیں گے مفادات و مراعات کے عادی حکمران ملک و قوم پر بوجھ ہیں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ملک کا سیاسی کلچر تبدیل کردے گا ملکی تاریخ میں پہلی بار شریف خاندان کا احتساب شروع ہوا ہے عوام کا عدلیہ پر اعتماد ختم ہوا تو ملک بردباد کرنے کو خود سزائیں دینا شروع کردے گی جس کے نتیجے میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :