جون کو رینجرز ، ایف سی ، پولیس نے سینٹرل جیل میں آپریشن کیا جس کا مقصد ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی تھی ، 25سال بعد اس نوعیت کا آپریشن کیا گیا ہے ، آپریشن کے دوران 100سے زائد موبائل فون جبکہ 700سے زائد ایل ای ڈی ، سی ڈی پلیئرز، ٹی وی ملے ہیں ، قیدیوں سے 35لاکھ روپے ، منشیات بھی برآمدکی گئی ، جیل میں موبائل فون نیٹ ورک سرگرم ہے جس سے وارداتیں ہوئیں ،سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈئر شاہد کی پریس کانفرنس

پیر 19 جون 2017 19:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈئر شاہد نے کہا ہے کہ 18جون کو رینجرز ، ایف سی ، پولیس نے سینٹرل جیل میں آپریشن کیا ، آپریشن میں پولیس اور انٹیلی جنس کے جوان شامل تھے سینٹرل جیل میں آپریشن کا مقصد ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی تھی ، 25سال بعد اس نوعیت کا آپریشن کیا گیا ہے ، آپریشن کے دوران 100سے زائد موبائل فون برآمد جبکہ 700سے زائد ایل ای ڈی ، سی ڈی پلیئرز، ٹی وی ملے ہیں ، قیدیوں سے 35لاکھ روہے ، منشیات بھی برآمدکی گئی ہیں ، جیل میں موبائل فون نیٹ ورک سرگرم ہے جس سے وارداتیں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو برگیڈیئر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 18جون کو رینجرز ، پولیس ، ایف سی نے سینٹرل جیل میں آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران بیرکس اور کھولیوں کی تلاشی بھی لی گئی ، سینٹرل جیل میں آپریشن کا مقصد ممنوعہ اشیئا کی برآمدگی تھی ،آپریشن کے دوران 100سے زائد موبائل فون برآمد جبکہ 700سے زائد ایل ای ڈی ، سی ڈی پلیئرز، ٹی وی ملے ہیں ، قیدیوں سے 35لاکھ روہے ، منشیات بھی برآمدکی گئی ہیں ، آپریشن میں پولیس اور انٹیلی جنس جوان شامل تھے ، اس سے پہلے جتنے بھی آپریشن ہوئے وہ سب جیل کی حدود سے باہر تھے ، 25سال بعد اس نوعیت کا آپریشن کیا گیا ہے ، جیل میں قید 6ہزار قیدیوں کی فزیکل سرچنگ بھی کی گئی ، جیل میں موبائل فون نیٹ ورک سرگرم ہے جس سے وارداتیں ہوئیں ، جیل میں موبائل سم چلانے کیلئے جدید ڈیوائس کا استعمال جاری تھا ، جیل میں انتظامیہ کے علااوہ 10کچن اضافی بھی تھے ۔