سپریم کورٹ نے حسین نواز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے خلاف درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی

حسین نواز نے تصویر لیک ہونے پر کمیشن بنانے اور ویڈیو ریکارڈنگ روکنے کی استدعا کی تھی

پیر 19 جون 2017 18:56

سپریم کورٹ نے حسین نواز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے خلاف درخواست پر فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سپریم کورٹ نے حسین نواز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے خالف درخواست پر فیصلہ آج (منگل کو) سنائے گی ، حسین نواز نے تصویر لیک ہونے پر کمیشن بنانے اور ویڈیو ریکارڈنگ روکنے کی استدعا کی تھی ، سپریم کورٹ نے 14جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ حسین نواز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے خلاف درخواست پر فیصلہ آج منگل کو سنائے گی ۔ سپریم کورٹ نے 14جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔حسین نواز نے تصویر لیک ہونے پر کمیشن بنانے اور ویڈیو ریکارڈنگ روکنے کی استدعا کی تھی ۔