عیدالفطر پر شہر میں آنے والے گاڑیوں کے چالان نہیں ہوں گے، مین فوکس ٹریفک بحالی ہو گا، ایڈیشنل ایس پی

پیر 19 جون 2017 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد شمس الرحمٰن خان سواتی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کیلئے ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے، سیاحوں کی گاڑیوں کے چالان نہیں کئے جائیں گے، ٹریفک پولیس کا مین فوکس ٹریفک بحال کرنے پر ہو گا۔ وہ پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ اے ایس پی تصور اقبال اور ٹریفک انسپکٹر سردار فاروق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پیز، ٹریفک وارڈنز اور رضا کار بھی عید کے دنوں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، کسی کو بھی سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، بڑی گاڑیوں کیلئے علیحدہ سڑک اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے الگ سڑک ہو گی، ایبٹ آباد کے شہری علاقوں میں شاہراہ ریشم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی شمس الرحمٰن نے کہا کہ ایبٹ آباد میں روزانہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں گاڑیاں شہر میں داخل ہوتی ہیں، کوشش ہو گی کہ سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :