عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 19 جون 2017 18:49

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) عدالت نے بیوی کو معمولی جھگڑے پر زندہ جلانے والے سفاک شوہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ملزم دلدار نے کچھ عرصہ قبل معمولی جھگڑے پر اپنی بیوی مسماة عاصمہ بی بی کو زندہ جلا دیا تھا تاہم ملزم کے ہاتھ جلنے کے باعث وہ بھی کافی عرصہ ہسپتال میں زیر علاج رہا ۔ گذشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ملزم کو مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم تین کمسن بچوں کا باپ ہے۔

متعلقہ عنوان :