ایبٹ آباد کا رہائشی 7 سالہ بچہ دریائے سرن میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 19 جون 2017 18:49

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ایبٹ آباد کا رہائشی 7 سالہ بچہ دریائے سرن میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، مقامی نوجوانوں کی طویل جدوجہد کے بعد بچہ کی نعش پانی سے نکال لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شنکیاری کے علاقہ باغوار میں ایبٹ آباد کا رہائشی 7 سالہ بچہ اپنے والد اور دیگر عزیزوں کے ساتھ گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریائے سرن آیا ہوا تھا۔ دریائے سرن میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بچہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی نوجوانوں نے نصف گھنٹہ تلاش کے بعد نعش سرن سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کی جو نعش کو لیکر ایبٹ آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :