کنڈر کسالہ میں 19 سالہ نوجوان کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کر دیا گیا

پیر 19 جون 2017 18:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ڈونگا گلی کے علاقہ کنڈر کسالہ میں 19 سالہ نوجوان کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈونگا گلی کی حدود کنڈر کسالہ کے رہائشی دو گروپوں کا آپس میں کچھ عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر گذشتہ روز دو بھائیوں رمضان اور بشیر پسران دادن نے فائرنگ کر کے 18 سالہ نوجوان نوید ولد گل زمان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس تھانہ ڈونگا گلی نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد پہنچائی جہاں سے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ ڈونگا گلی پولیس نے دونوں بھائیوں رمضان اور بشیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :