ایک ہفتے کے اندر 750میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی‘شہبازشریف

ہمیں اندھیروں کیساتھ ساتھ اندھیروں کے حامیوں سے بھی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے، دونوںمحاذوں پر سرخرو ہونگے پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقی اورمخالفین دروغ گوئی اور الزام تراشی کے نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں صنعتوں کی طرح گھریلو صارفین کو مطلوبہ بجلی فراہم کرکے دم لیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب کی انجینئرز اور ورکرز سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 18:34

ایک ہفتے کے اندر 750میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں 1230میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیااوروزیراعلیٰ نے پلانٹ کے ایک ایک حصے کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ کنٹرول روم سمیت پلانٹ کے مختلف حصوں میںگئے۔وزیراعلیٰ نے منصوبے پرکام کی رفتارپر اطمینان اورتسلی کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کرنیوالے انجینئرز اورورکرزسے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے انجینئرز اور ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک قومی منصوبے پر کام کرکے قومی خدمت کررہے ہیںاورآپ کایہ کردارہمیشہ تاریخ میں یا د رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے والے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اوراس پلانٹ سے ایک ہفتے کے اندر 750میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی جو نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اوراس سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آج رات سے حویلی بہادر شاہ کے پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوارکا آغاز ہورہا ہے اوراس اہم منصوبے کی پہلی ٹربائن سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا آغاز ہوگا۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندھیروں کیساتھ ساتھ اندھیروں کے حامیوں سے بھی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے اور اللہ کے فضل وکرم اورعوام کی حمایت سے دونوںمحاذوں پر سرخرو ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ ترقی کے سفر میں ہماری ناکامی کے خواہش مند دراصل عوام کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیںلیکن پاکستان کے باشعور عوام ایسا کبھی نہیں ہونے دیںگے ۔انہوںنے کہا کہ توانائی کی پیداوار میں گزشتہ چار برسوں میں جو نمایاںپیش رفت ہوئی ہے، اسکی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صنعتوں کی طرح گھریلو صارفین کو مطلوبہ بجلی فراہم کرکے دم لیں گے۔

انہوںنے کہا کہ سخت گرمی میں محنت کا مظاہرہ کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ماہرین اور محنت کشوں کی ہمت کو سلام کرتا ہوںجو نہایت عزم اورجذبے کے ساتھ اس اہم منصوبے پر دن رات کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہپنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقی اورمخالفین دروغ گوئی اور الزام تراشی کے نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے پر 90 ارب روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :