علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2017ء کیلئے داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کے کوائف ویب سائٹ پر جاری کردیئے

پیر 19 جون 2017 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2017ء کیلئے داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کے کوائف ویب سائٹ پر جاری کردیئے۔ طلباء اپنے داخلہ کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمیشن کنفرمیشن فولڈرسے کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں ’’ایڈمیشن آبجکشن‘‘ فولڈر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سیّد ضیاء الحسنین نے کہا کہ جن امیدواروں کو داخلہ کی تصدیق یا اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کے باکس سے اپنے داخلہ کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہ ہوں تو انہیں چاہئے کہ فوری طور پر یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم ڈائون لوڈ کرکے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ ،ْ بلاک نمبر 4 میں واقع آئی ایم یو سیکشن کے ایڈریس پر جلد از جلد ارسال کر دیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے پہلے سے جاری طلباء ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ جمع شدہ فیس کی رسید کی فوٹوکاپی منسلک کریں جبکہ نئے طلباء ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ اپنے تصدیق شدہ اسناد کی فوٹو کاپی اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر ارسال کریں۔ ڈوپلیکیٹ داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ23 جون ہے جن امیدواروں کے داخلہ فارمز آخری تاریخ کے بعد موصول ہوں گے انہیں اگلے سمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا اور ان کی جمع شدہ فیس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :