لاڑکانہ ،اغوا ہونے والے نوجوان عامر ودہو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثا کا ایس ایس پی چوک پر دھرنا

پیر 19 جون 2017 18:33

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) لاڑکانہ کے قریب کنگا بائی پاس سے 16 روز قبل مبینہ اغوا ہونے والے نوجوان عامر ودہو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثا نے ایس ایس پی چوک پر ٹائر نذرآتش کرکے دھرنا دیا گیا جس کے باعث پانچ گھنٹوں سے زائد تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مبینہ اغوا ہونے والے نوجوان کے والد غلام عباس ودہو، رشتہ داروں علی حسن اور دیگر نے بتایا کہ 16 روز قبل کنگا بائی پاس کے قریب لاڑکانہ سے گاؤں جاتے ہوئے نوجوان عامر ودہو کو اغوا کیا گیا جسے تاحال لاڑکانہ پولیس نے بازیاب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہیدوں کا شہر اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا ضلع ہے وہاں اغوا کی وارداتیں امن امان کی صورتحال کو مزید کررہے ہیں حکومت اس ضمن میں سنجیدہ نہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عامر ودہو کو بازیاب کرکے امن امان کی صورتحال کو برقرا رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :